ڈی پی او کی چترال کے علاقے بونی میں کھلی کچہری

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:16

پشاور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے علاقہ بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عمائدین علاقہ ، یونین کونسل کے ممبران اور اے سی اپر چترال نے شرکت کی۔شرکاء نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے ڈی پی او چترال کو آگاہ کیا۔ڈی پی او نے موقع پر پولیس سے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک عملے کی تعداد کو زیادہ کریں گے۔انہوں نے عوام کو ان کے مسائل و شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور حکام بالا سے رابطہ کریں گے، علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف جاری مہم کو سراہا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :