ضلعی انتظامیہ نے کالجوں سکولوں اور یونیورسٹیوں میں ڈینگی کی آگاہی دینے کیلئے پرگرامز اور سیمینار کو جاری رکھے ہوئے ہے ‘صالحہ سعید
طالبات اپنے گھروںمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنائیں اوراپنے گھروں کے صحن ،کولر اورچھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ‘ڈپٹی کمشنر لاہور
جمعہ 20 ستمبر 2019 19:23
(جاری ہے)
آپ اپنے گھروںمیں صفائی ستھرائی کو تیز رکھیں اور اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے گھروں کے صحن ،کولر اورچھتوں پر پانی کھڑا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے سفیر بن کر آگے آئیں اور اپنے علاقوں میں موجود لوگوں کو ضلعی انتظامیہ لاہور کو صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہ کریں۔
انہوں نے جی سی یونیورسٹی کے فز کس ڈیپارنمنٹ میں بھی جاکر طلباوطالبات کو خطاب کیا اور ان میں انسداد ڈینگی کے بارے میں آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہے۔اورجووہ کام کرسکتے ہیںوہ کوئی طبقہ اس انداز میں نہیں کرسکتا۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ عوام الناس میں ڈینگی مچھر اور اس سے بچائو کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل کی سطح پر کالجوں ،سکولوں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے تحصیل رائیونڈ واپڈا ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈینگی ورکرز کی مانیٹرنگ کی اور دو سسپکٹڈ ڈینگی کے مریضوں سے ملاقات بھی کی۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن سمن آباد میں ڈینگی آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن میں ڈینگی آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔اے سی کینٹ عفت خان کی اسلامیہ کالج کینٹ میں ڈینگی آگاہی اور کشمیری برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے واک میں شرکت کی۔ واکس اور سیمینارز میں اساتذہ، طلبا سمیت دیگر نے شرکت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے واپڈا ہسپتال وحدت روڈ کا بھی ڈینگی کے انتظامات کے حوالے سے دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔افسران نے ڈینگی آگاہی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز اور واکس کا انعقاد بھی کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی۔اے سی ماڈل ٹائون نے کہاکہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.