نمرتا کی اپنے دوست مہران ابڑو کے ساتھ ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

فوٹیج میں نمرتا اپنے دوست مہران ابڑو کے ساتھ رات دیر تک کالج لان میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 ستمبر 2019 11:34

نمرتا کی اپنے دوست مہران ابڑو کے ساتھ ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) : طالبہ نمرتا کی موت سے قبل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے اپنے دوست مہران کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔فوٹیج میں نمرتا اپنے دوست مہران ابڑو کے ساتھ رات دیر تک کالج لان میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔

نمرتا اور مہران آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نمرتا اور مہران ابڑو کی دوستی کا سب کو معلوم تھا۔گذشتہ روز بھی نمرتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو کہ اس کی موت سے دو دن قبل کی تھی۔ ویڈیو میں نمرتا کو کالج کے آخری روز آڈیٹوریم میں مہران ابڑو اور علی شان کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا تھا، تینوں دوست کسی موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ویڈیو میں موجود دونوں لڑکوں کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لڑکوں کے پاس سے نمرتا کا اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو کیس میں مزید ملے گی۔یہ ویڈیو نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ہے اس کے بعد کالج سے تعطیلات ہو گئیں اور اسی دوران نمرتا کی موت واقع ہوئی۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ تینوں کے مابین کچھ چل رہا تھا۔

جب کہ پولیس نے نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کیا تھا، سب سے زیادہ کالز نوجوان مہران ابڑو کو کی گئی تھیں۔ نمرتا کےدوست مہران ابڑو کو تفتیش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، مہران ابڑو کا بیان قلمدان کر لیا گیا ۔ مہران ابڑو کا کہنا ہے کہ نمرتا سے 4 سال قبل دوستی ہوئی تھی۔ نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کر دیا۔نمرتا کی موت کی اطلاع دوستوں سے ملی۔

پولیس نے ایک اور طالب علم کا بیان بھی قلمدان کیا ہے۔پولیس نے نمرتا کے دوست علی شان نامی طلبا کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں طلبا کے بیانات میں تضاد پایا گیا تھا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا نے پہلے علی شان کو شادی کی پیشکش کی،علی شان نے شادی سے انکار کیا تو نمرتا کی دوستی مہران ابڑو نامی نوجوان سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :