صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیاحوں کے لئے مثال قائم کردی ، چھانگلہ گلی میں پہاڑ پر چڑھنے کے دوران کچرا اٹھایا

اتوار 22 ستمبر 2019 22:25

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیاحوں کے لئے مثال قائم کردی ، چھانگلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ہم وطنوں بالخصوص سیاحوں کے لئے ایک مثال قائم کرتے ہوئے 5کلومیٹرچھانگلہ گلی میں پہاڑ پر چڑھنے کے دوران کچرا اٹھایا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعظم کے ملک بھر کی صفائی اور شجرکاری مہمات کے حوالے سے بنائے گئے سرکاری ٹویٹر پیج کلین گرین پاکستان کے ٹویٹ کے مطابق صدر مملکت نے صاف اور سرسبز پاکستان اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لئے ایک قائدانہ کاوش کرتے ہوئے 5 کلومیٹر کے سفر کے دوران کچرا اٹھایا۔

ایوان صدر میڈیا ہاوس کی جانب سے بھی یہ پیج شیئر کیا گیا ہے، جس میں صدرمملکت کو اس دوران کچرا اٹھاتے اور اسے ٹھکانے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے صاف اور سرسبز پاکستان انیشیٹو کے تحت عوامی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے اور ہر سطح پر ملک میں محفوظ اور صحت مند ماحول تخلیق کرنے میں شرکت یقینی بنائی گئی ہے۔ صدر مملکت نے اتوار کو اپنے ہم وطنوں کے لئے یہ مثال قائم کی اور کچرا اٹھایا۔