چین ،یوٹیوب ویڈیو کا تجربہ لڑکی کی موت کا باعث بن گیا

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

چین ،یوٹیوب ویڈیو کا تجربہ لڑکی کی موت کا باعث بن گیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) چین میںیوٹیوب ویڈیو کا تجربہ لڑکی کی موت کا باعث بن گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی مشہور چینی یوٹیوب اسٹار کی ویڈیو سے متاثر ہوکر پاپ کارن بنانے کی کوشش کے دور ان زندگی کی بازی ہارگئی ۔اگست میں صوبہ شانگ ژونگ سے تعلق رکھنے والی 14سالہ زی زی اور 13 سالہ شیائو نے یوٹیوب ککنگ اسٹار مس یا کی 2017 کی ایک ویڈیو کی نقل کرنے کی کوشش کی جس میں پاپ کارن کو سوڈا کین میں بنانا تھا اور اس مقصد کے لیے الکحل لیمپ استعمال کیا جو پھٹ گیا۔

بی بی سی کے مطابق یہ لڑکیاں الکحل کو سوڈا کین کے اندر گرم کررہی تھیں کب وہ پھٹ گیا۔حادثے میں زی زی کا جسم 96 فیصد جھلس گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ 5 ستمبر کو چل بسی جبکہ دوسری لڑکی کا 13 فیصد جھلس گیا اور اب اسے کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

یوٹیوب اسٹار مس یا جن کا اصل نام زائو شیائو ہے، نے 10 ستمبر کو چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر کہا کہ وہ لڑکیاں ان کے طریقہ کار پر عمل نہیں کررہی تھیں۔

ان کے بقول زی زی میری ویڈیو کی نقل نہیں بلکہ کسی اور ویڈیو کے طریقے کو آزما رہی تھی حالیہ دن میری زندگی کے تاریک ترین دن تھے۔انہوں نے لکھا کہ میں نے متعدد بار زی زی کے لیے کرشمے کی دعائیں کیں، مگر وہ قبول نہیں ہوئیں، اب میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ زی زی کے گھر والوں کو معاوضہ دیں گی جبکہ شیائو کی کاسمیٹک سرجری بھی کروائیں گی،2017 کی اوریجنل ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے مگر اسے دیگر افراد نے ری پوسٹ کررکھا ہے۔مس یا کے مطابق اوریجنل ویڈیو میں لوگوں کو اس طریقے کے حوالے خبردار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :