نیویارک سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت

پیر 23 ستمبر 2019 12:23

نیویارک سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) نیویارک سٹاک ایکسچینج کی بانی کمپنی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) نے سرمایہ کاروں کو بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کی پیشکش کردی، اس اقدام سے ابتدائی کرپٹو کرنسی نیویارک سٹاک ایکسچینج کے مرکزی مالیاتی دھارے میںشامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق سرمایہ کار اب بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

اس پروگرام کے تحت بروکرز آئی سی ای کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے سودے بٹ کائن کی اس وقت کی شرح تبادلہ کے حسا ب سے کرسکتے ہیں، اس وقت کرپٹو کرنسی کی شرح تبادلہ 10 ہزار ڈالر فی بٹ کائن ہے۔آئی سی ای کی ورچوئل کرنسی کی سبسڈری ’’ بکٹ ‘‘ کو کاروباری سرگرمیوں میں اہم پوزیشن حاصل ہوگی، جسے اگست 2018 ء میں لانچ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :