ایک قوم بننے کیلئے ایک نصاب کا ہونا ضروری ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،
دسمبر 2019ء تک نصاب کے خدوخال طے کر لئے جائیں گے، اسلامیات کے مضمون کے نصاب کی تیاری کیلئے ایک نئی خصوصی کمیٹی ترتیب دی ہے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی قومی نصاب کونسل کے دوسرے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
پیر 23 ستمبر 2019 17:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ آئندہ سال مارچ میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب کو حتمی شکل دیدی جائے اور اپریل میں شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں اسے نافذ کر دیا جائے لیکن ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آ رہا، دسمبر 2019ء تک نصاب کے خدوخال طے کر لئے جائیں گے جس پر تمام صوبوں اور طبقات سے مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامیات کے مضمون کے نصاب کی تیاری کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو پہلی سے 12ویں جماعت تک کے نصاب کے مندرجات طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ریاضی کے علاوہ تمام مضامین اردو اور مقامی زبان میں پڑھائے جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ یکساں نصاب کے ساتھ یکساں تعلیمی سرٹیفکیٹ کی طرف بھی بڑھا جائے، اس میں پانچ سے سات سال لگ جائیں گے لیکن ایسا کرنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے اور اتفاق رائے سے ایک پائیدار قومی تعلیمی نصاب ترتیب دیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ تعلیم کے سرکاری افسران ہمارے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں تاہم سندھ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر تعلیم کیلئے وزارت کی سطح پر حصہ لیں۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.