مدارس اور تعلیمی اداروں کے تعلیمی نظام میں بہت فرق ہے ، کوشش ہے مارچ 2020 تک یکساںتعلیم نظام نافذ ہو جائے ،وزیرتعلیم
نصاب کا خدو خال دسمبر میں بن جائیگا ،نافذ ہونے میں وقت لگ سکتا ہے،اسلامیات کے مضمون کے لیے ایک الگ کمیٹی بنائی جا رہی ہے، نصاب کہاں تک اور کونسی کلاس تک پڑھانا ہے ، تعین کمیٹی کریگی ،کچھ اختیار صوبوں کو بھی دیا جائے گا اس پر بھی غور کہا جائے گا،موجودہ نظام کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے ، موجودہ خامیوں کو درست کیا جائے گا،خواہش ہے سندھ کے وزیر بھی یکساں نصاب کی میٹنگز میں تشریف لائیں، شفقت محمود کی میڈیا سے بات چیت
پیر 23 ستمبر 2019 17:47
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں، مدارس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نمائندگی اجلاس میں شامل تھی،انہوںنے کہاکہ کوشش ہے ٹائم ٹیبل مارچ 2020تک یکساں تعلیم نظام بن جائے بلکہ اپریل میں اس کو نافذ کر دیا جائے ۔
اجلاس میں کچھ نمائندوں کی جانب سے ٹائم ٹیبل آگے بڑھانے کا کہا گیا۔شفقت محمود نے کہاکہ نصاب کا خدوخال دسمبر میں بن جائے گا نافذ ہونے میں وقت لگ سکتا ہے،اسلامیات کے مضمون کے لیے ایک الگ کمیٹی بنائی جا رہی ہے،کمیٹی یہ تعین کرے گی اسلامیات کا نصاب کہاں سے کہاں تک پڑھایا جائے اور کونسی کلاس تک۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں یکساں تعلیمی سرٹیفکیٹ کی طرف جانا ہے،او لیول، مدارس سب کے اپنے سرٹیفکیٹ ہیں،ہم چاہتے ہیں سارے پاکستان کے بچوں کا ایک تعلیم سرٹیفکیٹ ہو یہ میری تجویز ہے۔ انہوںنے کہاکہ تجویز آئی ہے جس میں کور تعلیم نصاب ہو جو سب پر لاگو ہو ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ اختیار صوبوں کو بھی دیا جائے گا اس پر بھی غور کہا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ اتفاق رائے سے پائیدار نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں،یکساں نصاب آہستہ آہستہ سکولوں میں نافذ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ نظام کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اور موجودہ خامیوں کو درست کیا جائے گا،خواہش ہے سندھ کے وزیر بھی یکساں نصاب کی میٹنگز میں تشریف لائیں۔مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.