علیم خان کو وزیر بلدیات بنایا جائے، لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بینرز آویزاں

منگل 24 ستمبر 2019 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء) سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان کو دوبارہ وزیر بلدیات کا قلمدان دینے کے مطالبے پر مبنی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر لگائے گئے بینرز پر عبد العلیم خان کو وزیر بلدیات بنانے کا مطالبہ تحریر کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ عبد العلیم خان پنجاب کابینہ کا حصہ تھے تاہم انہوںنے نیب کی جانب سے گرفتار کئے جانے پر وزیر بلدیات کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

متعلقہ عنوان :