مہمندچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے انتخابات مکمل

صدرحاجی غلام نبی خان ،سینئرنائب صدرطماش خان ،نائب صدرعدنان خان بلامقابلہ منتخب

بدھ 25 ستمبر 2019 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2019ء) مہمندچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے انتخابات میں صدر،سینئرنائب صدراورنائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوگئے،مہمندچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے انتخابات برائے 2019-20منعقد ہوئے،جس میں حاجی غلام نبی خان بلامقابلہ صدر،طماش خان سنیئرنائب صدراورمحمدعدنان خان بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے ہیں،مہمندچیمبر کے انتخابات میں ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،چیمبرکے بانی حاجی غلام علی نے اورچیمبرکے سابق صدرشاکرین خان نے نومنتخب کابینہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں پاٹااورفاٹاکی صنعتی ترقی،بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے بروے کار لائیں،نومنتخب صدر حاجی غلام نبی خان نے مہمندچیمبرکے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ممبران نے ان پرجواعتماد کیاہے اس پر پورااترنے کی کوشش کرینگے اورجوذمہ داری ان عائد کی گئی ہے اس کو بنھانے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔