پشاور، اضافی تعلیم پر اضافی ترقیاں دینے پر ڈائریکٹر سکولز حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم خان نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز مردانہ و زنانہ کے نام مراسلہ جاری کر دیا

بدھ 2 اکتوبر 2019 20:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2019ء) تنظیم اساتذہ کے پلیٹ فارم پر دس سال کی طویل عدالتی جنگ کے بعد اضافی تعلیم پر اضافی ترقیاںدینے کے بارے میں ڈائریکٹر سکولز حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم خان نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز مردانہ و زنانہ کے نام مراسلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات تنظیم اساتذہ کے ذمہ داران خیراللہ حواری، ڈاکٹر محمد ناصر، صاحب زادہ صادق جان، میاں ضیاء الرحمن، شمشاد خان جھگڑا، سید محمد شاہ باچا، سکندر خان یوسفز ئی، وصال محمد اور مصباح الاسلام عابد نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اضافی تعلیم پر اضافی ترقیاں 01-06-1991سے لے کر 01-12-2001 کے درمیان سکیل ایک سے لے کر سکیل 15تک کام کرنے والے اوراسی دوران اضافی تعلیمی قابلیت رکھنے والے ملازمین کو ملیں گی۔