قصور۔کپاس کی چنائی کا عمل صبح11بجے کے قریب شروع کیاجائے تاکہ کپاس میں نمی برقرارنہ رہ سکے،محکمہ زراعت

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو 50فیصدٹینڈے کھلنے پر کپاس کی چنائی اور مزید15روزتک پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ موسم کی تبدیلی اورماحولیاتی تغیرات کے باعث رات کے اوقات میں نمی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اسلئے کاشتکار علی الصبح کپاس کی چنائی سے گریزکریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایاکہ کپاس کی چنائی کا عمل صبح11بجے کے قریب شروع کیاجائے تاکہ کپاس میں نمی برقرارنہ رہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح حاصل کردہ روئی کی برآمد سے عالمی منڈی میں بہترین نرخ حاصل ہوسکیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ کاشتکار کپاس کی اگیتی اورپچھیتی کاشتہ فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل بھی کم ازکم مزید15سے 20روزتک جاری رکھیں کیونکہ موجودہ موسمی حالات کے باعث فصل پر پیسٹ کا پریشربڑھ رہاہے تاہم انہوں نے بتایا کہ 15اکتوبرکے بعدموسم سرما کے آغاز کے باعث پیسٹ کا پریشر کم ہونے سے پیسٹ سکائوٹنگ کی ضرورت نہ رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :