ڈی سی کا انسدادِ ڈینگی کیلئے گنگا رام ہسپتال و لاہور یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:33

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) ڈی سی محمد اصغر جوئیہ نے انسدادِ ڈینگی کیلئے گنگا رام ہسپتال کی ڈینگی وارڈ، لارنس روڈ سے ملحقہ آبادی اور لاہور یونیورسٹی میں ڈینگی کے حوالے سے دورے کیے‘ڈی سی نے گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی وارڈ اور ہسپتال میں انتظامی امور کو چیک کیا‘انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اورہسپتال میں مریضوں سے دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا‘ڈی سی لاہور نے ایم ایس ہسپتال کو ڈینگی کے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، محمد اصغر جوئیہ نے لارنس روڈ سے ملحقہ آبادی کا بھی دورہ کیااور خود گھروں میں جا کر ڈینگی آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ‘ڈی سی لاہورنے لاہور یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا‘انہوں نے لاہور یونیورسٹی میں طلباء کو ڈینگی آگاہی سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔

متعلقہ عنوان :