مسلح افراد کا عراق کے دجلہ چینل کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ

بغداد میں دجلہ چینل کے بیورو آفس پر دھاوے کا مقصد حق کی آواز کو خاموش کرانا ہے،چینل کی بریکنگ نیوز

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:15

مسلح افراد کا عراق کے دجلہ چینل کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں مسلح ملیشیا کے ارکان نے ایک مقامی سیٹلائٹ چینل کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دجلہ ٹی وی چینل نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے گذشتہ روز بغداد میں اس کی عمارت پر دو دستی بم پھینکے۔ چینل کی ویب سائٹ پر جاری بریکنگ نیوز میں کہا گیا کہ بغداد میں دجلہ چینل کے بیورو آفس پر دھاوے کا مقصد حق کی آواز کو خاموش کرانا ہے۔

(جاری ہے)

چینل نے واضح کیا کہ حملے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور بموں کی وجہ سے بیورو آفس میں آگ بھڑک اٹھی۔ایک صحافتی ذریعے نے بتایا کہ چینل کے بیورو پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے دستی بم کے حملوں میں بھاری مادی نقصان ہوا تاہم چینل میں کام کرنے والوں کو کوئی ضرر نہیں پہنچا۔ ذریعے کے مطابق اس فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو پکڑ کر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ذریعے نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کو آدھے گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا تعلق الحشد الشعبی ملیشیا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :