خامنہ ای کے مندوب کی عراقی مظاہرین کو امریکی سفارت خانے پر حملے کی ترغیب

عراقی شہری امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کریں جیسے 1979 میں ایرانیوں نے کیا تھا،حسین شریعتمداری

اتوار 6 اکتوبر 2019 12:10

خامنہ ای کے مندوب کی عراقی مظاہرین کو امریکی سفارت خانے پر حملے کی ترغیب
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) ایرانی حکومت عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایرانی میڈیا میں بھی عراق میں ہونے والے احتجاج کو فسادات کے طور پر پیش کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی ضمن میں ایرانی سرکاری اخبارنے بتایاکہ ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ کے نمائندے حسین شریعتمداری نے ایک مضمون میں عراقیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کریں جیسے 1979 میں ایرانیوں نے کیا تھا۔

شریعتمداری نے مظاہرین پر تہران کی حامی جماعتوں کے الزامات کا اعادہ کیا اور یہ دعوی کیا کہ یہ احتجاج امریکا اور بیرونی قوتوں کے ذریعے شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا عراق میں حالیہ بدامنی میں غیر ملکی ہاتھ واضح ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کو سفارت خانہ پر قبضہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ جاسوسی کا اڈا ہے۔شریعتمداری نے یہ بھی کہا کہ بیرونی عناصر نے عراقی اور ایرانی حکومتوں کے اتحاد کے خلاف مظاہرے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا عراق میں عوامی مظاہرے ایران میں ہونے والے مظاہروں کے مماثل ہیں جس کا مقصد ملک کو افراتفری سے دوچارکرنا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے عراق میں ہونے والے مظاہروں کو بدامنی قرار دیتے ہوئیعراقیوں سے غیر ملکیوں کی استحصالی مداخلت کے خلاف بھرپور جدوجہد پر زور دیا۔