کولمبیامیں سزا یافتہ خاتون سیاستدان کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سزا یافتہ سیاستدان کی رکھوالی پر تعینات گارڈز، کمرے کے باہر انتظار ہی کرتے رہ گئے،بعدازاں گرفتار

اتوار 6 اکتوبر 2019 13:05

کولمبیامیں سزا یافتہ خاتون سیاستدان کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی
بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) جنوبی امریکا کے ملک کو لمبیا میں قیدی خاتون سیاستدان علاج کے بہانے جیل سے فرار ہوگئی، تاہم اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سزا یافتہ خاتون ایڈا مارلینوکولمبیا کی جیل میں سزا کاٹ رہی تھیں، اسے علاج کے لیے کلینک لے جایا گیا، جہاں وہ فلمی انداز میں رسی کے ذریعے کلینک کی کھڑکی سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔سزا یافتہ سیاستدان کی رکھوالی پر تعینات گارڈز، کمرے کے باہر انتظار ہی کرتے رہ گئے اور وہ انہیں چکمہ دے کر فرار ہونے میں کا میاب ہوگئیں تاہم خاتون کو بعد میں حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :