کویت: تارکین وطن سے دُشمنی رکھنے والی رُکن پارلیمنٹ صفا الہاشم کا ایک اور تلخ بیان سامنے آ گیا
صفا الہاشم نے تجویز دی ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے غیر مُلکیوں کو مملکت سے بے دخل کر دیا جائے
محمد عرفان منگل 8 اکتوبر 2019 10:49
(جاری ہے)
انہوں نے یہ تجاویز بھی پیش کیں کہ جو غیر ملکی تین ٹریفک خلاف ورزیاں کرے، اسے بھی کویت سے بے دخل کر دیا جائے۔
اس کے علاوہ زیادہ عمر کے تارکین وطن ، بیمار اور معذوری میں مبتلا غیر مُلکیوں کو بھی کویت سے نکال دیا جائے۔ صفاء کی ایک تجویز یہ بھی تھی کہ کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سمیت جن کے اقامے ختم ہیں، اگر ان کو کوئی مقامی شہری کسی قسم کی سہولت دیتا ہے، تو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ صفاء کا موقف تھا کہ تارکین کی بڑی گنتی کی وجہ سے کویتی باشندے اپنے ہی مُلک میں اقلیت بن کر رہ گئے ہیں، جس کے باعث ان کی زبان اور کلچر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل صفا الہاشم نے غیر مُلکیوں کے ساحلِ سمندر پر نہانے پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ سفا الہاشم نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ تارکین وطن کی جانب سے عوامی مقامات اور عمارات کو استعمال میں لانے پر اُن سے فیس وصول کرے۔ انہوں نے کویت میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے دُنیا کے چوتھے طویل ترین پُل شیخ جابر کازوے پر بھی غیر مُلکیوں کی آمد و رفت پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سفا کا کہنا تھا ”میں نے کئی بار خبردار کیا ہے اور اب بھی کر رہی ہوں کہ کویت میں غیر مُلکیوں کی تعداد تیس لاکھ جبکہ مقامی باشندوں کی گنتی 10 لاکھ سے زائد ہے۔ جو یہاں کے انفراسٹرکچر کے لیے ایک بوجھ ہیں۔ یہ لوگ عید کی چھُٹیوں میں پارکوں اور ساحلی مقامات کا رُخ کرتے ہیں تو کوڑا کرکٹ کی بڑی مقدار اکٹھی ہو جاتی ہے۔ اس لیے ان پر فیس لاگو کی جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سفا ہاشم کو اُن کے ایک بیان پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تارکین وطن کی جانب سے سانس لینے پر بھی ٹیکس نافذ ہونا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.