پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ مقدمات درج ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 اکتوبر 2019 18:50

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ مقدمات درج ملزمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق مظہر حسین ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار مسمی غلام رضا عباس ولد واجد حسین سے1260گرام چرس برآمد کر کے 9-C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مظہر حسین ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار مسمی سہیل عمران تبسم ولد تصدق حسین تبسم سے215گرام چرس برآمد کر کے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :