قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل

ناردرن کے مہران ممتاز کے 5 شکار، سدرن پنجاب کے عبدالہادی کے ناقابل شکست 98 رنز، سنٹرل پنجاب کے سمیر ثاقب کی نصف سنچری

منگل 8 اکتوبر 2019 21:12

قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2019ء) جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن نے بلوچستان کے 294 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے عبیداللہ کے 98 اور عبدالواحد کے 97 رنز کی بدولت 294 رنز بنائے۔ ناردرن کے مہران ممتاز نے 56 رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ مبشر خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پربغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔

دوسری جانب ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ عبدالہادی نے ناقابل شکست 98 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کے فیضان ظفر 33 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ کی جانب سے عامر علی نے 54 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

آرش علی خان اورمحمد مکی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سندھ نے 3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 3 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اتفاق گراوٴنڈ لاہور میں خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

سمیر ثاقب 62 اور بلال منیر 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد عامرخان نے 49 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ادھر شاہد عزیز، ثاقب جمیل اور محمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر 10 اوورز میں 30 رنز بنالیے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آوٴٹ ہوچکا ہے۔




لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

08 اکتوبر2019ء) جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن نے بلوچستان کے 294 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے عبیداللہ کے 98 اور عبدالواحد کے 97 رنز کی بدولت 294 رنز بنائے۔ ناردرن کے مہران ممتاز نے 56 رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ مبشر خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پربغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔