وزیر قانون کی سربراہی میں صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کیلئے کمیٹی قائم

کمیٹی الاٹ شدہ، لیز شدہ، تجاوزات شدہ اراضی، اسکی سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کریگی

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:04

وزیر قانون کی سربراہی میں صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کیلئے کمیٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم کردی ۔صوبائی وزیر قانون ،پارلیمانی امور وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیرمال نائب سربراہ ، ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکرٹریہوں گے ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی۔کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز شدہ، تجاوزات شدہ اراضی، اسکی سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ راجہ بشارت نے کہاکہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہائوسنگ سکیموں بالخصوص جعلی ہائوسنگ سکیموں کا خصوصی آڈٹ کرے گی۔ راجہ بشارت کے مطابق کمیٹی فوری طور پر آڈٹ کا کام شروع کر رہی ہے۔