ضلع بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کام جاری ہے،ڈی سی تھرپارکر

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:49

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء)ڈی سی تھرپارکر شہزاد طاہر نے کہا ہے کہضلع میں ٹڈی دل موجود ہے اور اسپرے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر کی تحصیل مختیارکار کی رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل مختلف تعلقوں میں موجود ہے، تعلقہ مٹھی کی دیھ جپھیو، ویری، چوپنی سمیجا، کیرٹی، ستلاسلھ اور سبحان جی ڈانی میں اور تعلقہ اسلام کوٹ کے گاؤں کھاکھنیاربجیر،تعلقہ چھاچھرو کی دیھ روھاڑ کیلھان، کھینسر، بھارنو اور تعلقہ ڈاہلی کے علاوہ جھپیو، ویری، چوپنی سمیجا، کیرٹی، ستلاسلھ اور سبحان سمیجو جی دانی، تعلقہ مٹھی تعلقہ اسلام کوٹ کی دیھ کھاکھنیاربجیر،تعلقہ چھاچھروکی دیھ ملکم،کانٹیو اور ہاجیتل، تعلقہ ڈاہلی کی دیھ روہاڑکیہان، کھانیسر، سجن جو پار، لپلو، تعلقہ ڈاہلی کے مختلف گاؤں میں اسپرے کا کام جاری ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔