تھرپارکر میں بچے وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں، ڈی سی

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:49

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) تھرپارکر میں بچے وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں، گزشتہ دو روز کہ دوران پانچ بچے فوت ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے تھرپارکر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر جاری صحت،علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 206بچے ضلع بھی کی سرکاری اسپتالوں علاج کے لئے لائے گئے، جس میں سی77بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے صحتیاب کرکے ڈسچارج کردیا گیا،جبکہ130بچے اس وقت ضلع بھر کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں 206بچوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیااسی طرح پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی صحت کراکز میں 342بچوں کا علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپریٹینڈنٹ سول ہسپتال مٹھی کی رپورٹ کے مطابق تعلقہ ڈیپلو کے گاؤں جھرمریو کے رہائشی پہلاج کھراج کی نو مولود بچہ جس کا وزن2.7کلوگرام برتھ ایفگزیابیمارع کے باعث اور گاؤن گرڑی تعلقہ ڈیپلو کے رہائشی عبدالرزاق نہڑی کا نومولود بچہ جس کا وزن 2.2 کلوگرام تھا وقت سے پہلے پیدائش اور کم وزن کے باعث، گاؤں مٹھڑیوہالیپوٹا یوسی تگوسر نگرپارکر کے رہائشی خان محمد کا 24دن کا بچہ جس کا وزن 2.2 کلوگرام تھا نیونیٹل سیپسز، نمونیا اور دیگر وبائی امراض کے باعث، گاؤں تھاریوہالیپوٹا، تعلقہ اسلام کوٹ کے رہائشی ارباب ہالیپوٹاکا 24دن کا بچہ مختلف وبائی امراض کے باعث، گاؤں رمضان گرگیز یوسی مہرانو، تعلقہ مٹھی کے رہائشی غلام حسین کا نومولود بچہ جس کا وزن 1.7کلوگرام تھا برتھ ایسفگزیا وقت سے پہلے پیدائش اور انتہائی کم وزن کے باعث فوت ہوگئے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال مٹھی نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ دو مریضوں کو مزید بہتر علاج کے لئے حیدرآباداور کراچی ریفر کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :