بوئنگ کے طیاروں کی فروخت میں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمی برقرار

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کہا ہے کہ اس کے کمرشل طیاروں کی فروخت میں رواں سال تیسری سہ ماہی کے دوران بھی کمی ہوئی جس کی وجہ دو مختلف حادثات کے باعث دنیا بھر میں ان کے میکس 737 طیاروں کا گرائونڈ ہوجانا ہے،جولائی سے ستمبر کے دوران صرف 63 طیاروں کی ڈلیوری ہوسکی جبکہ 2018 کے اسی عرصے میں 190 طیارے فروخت کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بوئنگ کی جانب سے گزشتہ روز جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق میکس 737 طیاروں کے دو مختلف حادثات کے اثرات ابھی تک باقی ہیں اور کمپنی کے طیاروں کی بیرون ملک فروخت میں مسلسل کمی آرہی ہے، تاہم امریکی ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے منظوری کے بعد دنیا بھر گرائونڈ طیارے آپریشنل ہونے سے نئے طیاروں کی بیرون ملک فروخت بھی بڑھ جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے میکس طیاروں کی گرائونڈنگ کے بعد ایک وی آئی پی کاروباری شخصیت کی جانب سے سنگل میکس جیٹ طیارے کا خریداری آرڈر ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :