بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ

جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، نیپرا کانوٹیفیکیشن

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 24.60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔علاوہ ازیں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 13 پیسے سستی کی گئی ہے جس کا ریلیف بھی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 1.60 ارب روپے ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :