جرمنی : یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ 2 افراد ہلاک

پولیس نے فرار حملہ آور کو گرفتار کرلیا، عوام کو گھروں فی الحال گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:04

جرمنی : یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ 2 افراد ہلاک
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جسے پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ہالے پولیس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں سے باہر نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشنکے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران المعروف (Yom Kippur) منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل ہونے میں ناکام رہا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔