مرکزی صدر نیشنل پارٹی عبدالمالک اور عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر کے درمیان اہم سیاسی ملاقات

دونوں سیاسی رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بین القوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:55

کراچی/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر یوسف مستی خان کے درمیان اہم سیاسی ملاقات دونوں سیاسی رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بین القوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ حکمت عملی سمیت جماعتوں کے اتحاد و انضمام کے حوالے سے کمیٹیوں کے درمیان ملاقاتوں کو فوری طور پر یقینی بنانے کے لیے زور دیا اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بہت جلد باقاعدہ نشست کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل پارٹی(سندھ) کے صدر رمضان میمن، منصور بلوچ اور مجید ساجدہ بھی موجود تھے۔