ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 16 اکتوبر سے شروع ہو گا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:21

ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 16 اکتوبر سے ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 16 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرز ان کے متعلقہ پتے پر بھیج دیئے گئے ہیں، کسی وجہ سے کسی امیدوار کو رول نمبر نہ ملا ہو تو وہ بورڈ آفس یا آن لائن بورڈ کی ویب سائیٹ www.biseatd.edu.pk سے رول نمبر حاصل کر سکتا ہے۔ ریگولر طلباء و طالبات کے رول نمبرز آن لائن کر دیئے گئے ہیں جو بورڈ کی ویب سائیٹ سے پرنٹ کئے جا سکتے ہیں۔