خاتون کو 6 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا رہا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:30

خاتون کو 6 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2019ء) کراچی میں ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران خاتون کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل میں شکایت درج کرائی کہ علی نامی ایک شخص اُسے 6 سال سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ چند روز قبل اس کے بال بھی کاٹ دیئے گئے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ملزم علی اسے ہراساں کرتا تھا، اور اس کی کئی نازیبا ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں۔ اگر وہ اس کے ساتھ غلط حرکات کے لیے تیار نہ ہوتی تو وہ اسے الیکٹرک شاک دے کر اذیت کا نشانہ بناتا تھا۔ آخرکار اس نے کئی سالوں کے جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کروانے کا سوچ لیا۔خاتون نے اپنے کٹے ہوئے بال اور بھنوئیں بھی دکھائیں کہ ملزم کس طرح اسے تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے زیادتی کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب ٹیم اُسے گرفتار کرنے گئی تو ملزم کی جانب سے گرفتاری میں مزاحمت کی گئی۔ ملزم نے ٹیم کے سامنے خود کو ایک حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا اور گرفتاری کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ تاہم ایف آئی اے اہلکاروں نے کسی دباؤ میں آئے بغیر اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق ایک بااثر خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ اہلکاروں کی جانب سے ملزم کے پاس موجود موبائل قبضے میں لیے جانے کے بعد جب اسے چیک کیاگیا تو اس میں اور بھی کئی خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز مِلیں۔

متعلقہ عنوان :