الخدمت فاوٴنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت 54مستحق افرادکو بلاسود قرض فراہم کیا گیا

الخدمت فاوٴنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت ملتان میں 54مستحق اور محنتی افرادمیں بلاسود چھوٹے قرضہ جات کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:39

الخدمت فاوٴنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت 54مستحق افرادکو بلاسود قرض ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء) الخدمت فاوٴنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت ملتان میں 54مستحق اور محنتی افرادمیں بلاسود چھوٹے قرضہ جات کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب میں الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ،،صدر الخدمت جنوبی پنجاب ڈاکٹر اشرف علی عتیق،ڈائریکٹر مواخات پروگرام جنوبی پنجاب نعیم چشتی، انچارج مواخات پروگرام شیراز احمد اور مقامی ذمہ داران سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پرقرض کی مد میں مستحقین میں 12لاکھ 18ہزار روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بتایا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیشِ نظر الخدمت فاوٴنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لئے مواخات پروگرام چلارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرضِ حسنہ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں کسی دوسرے کے آگے دست سوال دراز کرنے کی بجائے خود اپنے لئے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔ رواں سال اب تک الخدمت کے مواخات پروگرام کے تحت 746 افرادمیں قرض کی مد میں 2کروڑ11لاکھ86ہزارروپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔