سیکرٹری زراعت بلوچستان نے جمعہ خان ترین کی ڈی جی ریسرچ تعیناتی کے احکامات صادر فرما کر زرعی آفیسران کے دل جیت لئے ، ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:52

کوئٹہ ۔10 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے جمعہ خان ترین کو ڈی جی ریسرچ تعیناتی کے احکامات صادر فرما کر زرعی آفیسران کے دل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ خان ترین ریسرچ ونگ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جدوجہد کریں اور ریسرچ کو نئی جدت کے ساتھ نئی امنگوں کے ہم آہنگ بنائیں گے اور تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ریسرچ آفیسرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے بلوچستان ایگریکلچر آفیسر ایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری نے نئے ڈی جی ریسرچ جمعہ خان ترین کو اپنا منصب سنبھالنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے ڈی جی موصوف اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ریسرچ کو دوام بخشیں گے۔

متعلقہ عنوان :