ملک سے جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کو اپنی سوچ اور رویہ کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ضمیر اور اپنے اللہ کے ہاں جواب دے ہونا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:54

ملک سے جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کو اپنی سوچ اور رویہ کو تبدیل کرنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ملک سے جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کو اپنی سوچ اور رویہ کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ضمیر اور اپنے اللہ کے ہاں جواب دے ہونا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی سکالر بابا عرفان الحق نے پولیس لائن میں پولیس کے تفتیشی افسران سے منعقدہ ایک ورکشاپ میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کے علاوہ ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران موجود تھے بابا عرفان الحق نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دنیا میں بھیج کر ہمارے ذمے کچھ کام لگائے ہیں جن کو ہم نے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کرکے یقینی بنانا ہے جس کے لئے ہمیں اپنی سوچ اور رویہ کو تبدیل کر کے بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ہر مقدمہ کی اچھی تفتیش ہی جرائم پیشہ افراد کو سزا دلواتی ہے جبکہ اگر اس میں تھوڑا سا بھی سقم رہ جائے تو وہ نہ صرف جرائم پیشہ افرادکو ریلیف دلاتی ہے بلکہ اس سے بہت سے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے اس لئے آپکو عہد کرنا ہوگا کہ آپ کسی بھی مقدمہ کی تفتیش قانون اور میرٹ کے مطابق کرکے اپنا فرض نبھائیں گے اس سے نہ صرف آپکی دنیا درست ہوگی بلکہ آخرت بھی درست ہوگی۔

متعلقہ عنوان :