سی پیک سے متعلق جو معاہدے ہوئے انہیں بلوچستان حکومت کی پراپرٹی بنائی جائے،نواب اسلم رئیسانی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق جو معاہدے ہوئے انہیں بلوچستان حکومت کی پراپرٹی بنائی جائے وزیر اعظم چین جاکر بلوچستان سے متعلق ہونے والے معاہدوں میں یہاں کے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سے جوبھی قرار داد پیش ہوتی ہے انہیں اہمیت نہیں دی جاتی اگر اہمیت دی جاتی توآج اتنے بڑے مسائل پیدا نہیں ہوتے وفاقی حکومت بلوچستان کو ہر معاملے میں نظر انداز نہ کرے ورنہ اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے وقت اورحالات کاتقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کے معاملات پراکھٹے ہوکر وفاق سے مطالبہ کرے کہ بلوچستان سے متعلق جوبھی معاہدے ہوتے ہیں یہاں کے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق جو معاہدے ہوئے انہیں بلوچستان حکومت کی پراپرٹی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو نظر انداز نہ کیا جائے اگر وفاقی حکومت حقیقی معنوں میں بلوچستان کے ساتھ مخلص ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔