کراچی میں پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط2019- کے اختتامی اجلاس کا انعقاد
پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط2019- کے اختتامی اجلاس کا انعقاد پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول ، کراچی میں منعقد ہوا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:05
(جاری ہے)
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و خوشحالی چاہتا ہے۔ تاہم، کسی بھی جارحیت یا حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنے والے مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔پاک بحریہ کے اثاثے اور جوان پاکستان کی سمندری حدود اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ اپنے افسران اور جوانوں کی مہارت کو مزید بہتر کرنے کے لیے پاک بحریہ دیگر دفاعی افواج کے ساتھ مستقبل میں بھی ایسی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔
رباط مشقوں کا مقصد روایتی اور گرے ہائبرڈ جنگوں سے لاحق کثیر جہتی خطرات کے زیر سایہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو موثربنانا تھا۔ اس ضمن میں رباط 2019- مشق کی خصوصی توجہ پاک فضائیہ کے شانہ بشانہ پاک بحریہ کے جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنا تھا تاکہ دونوں فورسز کے مابین اعلیٰ درجے کی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.