امریکا میں برفباری کا طوفان، کئی پروازیں معطل

شہری بلا ضرورت سفر اور گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، حکام کا انتباہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 12:38

امریکا میں برفباری کا طوفان، کئی پروازیں معطل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) امریکی ریاست کولوراڈو کے مختلف شہروں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے۔کولوراڈو میں برف باری کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، برفباری کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

حکام نے لوگوں سے بلاضرورت سفر اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔