یورپی یونین نے ترکی پر اقتصادی پابندی لگانے کی دھمکی دے دی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:37

یورپی یونین نے ترکی پر اقتصادی پابندی لگانے کی دھمکی دے دی
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) یورپی یونین نے شام میں کردوں کے خلاف ترکی کے حملوں کے بعد انقرہ پر پابندی لگانے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کی حکومتوں نے پہلے بھی ترک صدر کے اس بیان کی مخالفت کی تھی جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کو یورپ میں داخل کرنے کا کہا تھا۔یوپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ڈسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پناہ گزینوں کو بطور ہتھیار اور بلیک میل کیے جانے کے عمل کو قبول نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی دھمکی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اٹلی کے وزیراعظم جوزپیے کونٹے نے ترک صدر پر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ عسکری آپریشن فوری طور پر ختم کردینا چاہیے۔