وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد کے 6 سالہ بچے عبداللہ کے مرض کے بارے میں تشخیص اور علاج کے لئے نوٹس لے لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 13:51

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد کے 6 سالہ بچے عبداللہ کے مرض کے بارے میں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے 6 سالہ بچے عبداللہ کے مرض کے بارے میں تشخیص اور علاج کے لئے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو 6 سالہ عبداللہ کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرنے کا حکم دیا کہا کہ پنجاب حکومت 6 سالہ عبداللہ کی بیماری کا علاج سرکاری طور پر کرائے گی اور بچے عبداللہ کو علاج معالجے کی تمام سہولیات بہیم پہنچاتے ہوئے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔عبداللہ کے مرض کا جہاں بھی علاج ممکن ہوا اور مکمل طور پر صحت مند زندگی کے لئے تمام مسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔