ہیٹی میں صدر کے استعفے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نظام زندگی مفلوج

مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر نظام زندگی مفلوج کر دیا، صدر کے خلاف شدید نعرے بازی

پیر 14 اکتوبر 2019 14:13

ہیٹی میں صدر کے استعفے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نظام زندگی ..
پورٹو پرنس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ہیٹی میں صدر کے استعفے کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے صدر اور ان کے ساتھیوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف زبردست غم و غصے کا اظہار کیا، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا.مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر نظام زندگی مفلوج کر دیا، صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے ساتھی بدعنوان ہیں، انہیں فوری مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔ملک کے غریب افراد خوراک اور پیٹرول کی عدم دستیابی کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، اب تک ان مظاہروں میں 17 افراد ہلاک اور 190 زخمی ہو چکے ہیں۔ صدر نے اپوزیشن کو سیاسی معاہدے کی بھی پیش کی جو ناکام رہی تھی۔