آسٹریلوی وزیراعظم کے دفتر نے خفیہ دستاویز غلطی سے صحافیوں کو بھیج دیں

پیر 14 اکتوبر 2019 15:15

آسٹریلوی وزیراعظم کے دفتر نے خفیہ دستاویز غلطی سے صحافیوں کو بھیج ..
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) آسٹریلوی وزیراعظم کے دفتر نے برسراقتدار پارٹی لبرل اور اتحادی نیشنل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو بھیجنے والی خفیہ کچھ دستاویز غلطی سے صحافیوں کو بھیج دیں۔وزیراعظم کے دفتر نے حکومت بنانے میں شامل ارکان پارلیمنٹ کو بات چیت کے موضوع سے متعلق خفیہ دستاویز بھیجنے تھی جو غلطی سے صحافیوں اور ملک بھر کے میڈیا اداروں کو چلی گئیں۔

ان اہم خفیہ دستاویزوں میں دراصل صحافیوں اور اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ اٹھائے جانے والے سخت سوالوں کے جواب دینے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو کچھ پوائنٹس کا مشورہ دیاگیاتھا۔دستاویزوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ماحولیاتی تبدیلی کی رپورٹ کے آسٹریلیا 2030 کے ہدف کو پورا نہ کرنے کے دعوے سے متعلق سوالوں کے سلسلے میں جواب دینے کیلئے کچھ پوائنٹ تیار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملازمین کے استحصال کے سلسلے میں سوالات کے پیش نظر بھی مشورے دیئے گئے ہیں۔دستاویز میں کہاگیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں سوال کئے جائیں تو ارکان پارلیمنٹ کو کہنا ہے کہ کسی بھی ملازم کے ساتھ حکومت استحصال بالکل بھی برداشت نہیں کریگی اور حکومت کی اس کے خلاف زیرو ٹولرینس کی پالیسی ہے۔اس معاملے پر وزیراعظم سکاٹ ماریسن نے فی الحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم اٹارنی جنرل کرسچین پورٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ سیاست کا جدید دور ہے۔

متعلقہ عنوان :