بصارت سے محروم افراد باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں،قاری مطلوب الہی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان انجمن محرومی بصارت کے سینئر نائب صدر قاری مطلوب الہی نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے موقع پر یہاں ’’اے پی پی‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بصارت سے محروم افراد (آج) 15 اکتوبر کو بصارت سفید چھڑی کا عالمی دن منانے جا رہے ہیں، پاکستان میں بصارت سے محروم افراد یہ دن کچھ کر گزرنے کی صلاحیت اور عزم کے ساتھ ی منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اپنے بصارت سے محروم افراد کو یہ پیغام دنیا چاہوں گا کہ وہ خود کو معذور نہ سمجھیں اور کچھ کر گزرنے کا حوصلہ رکھیں۔

(جاری ہے)

دینی اور دنیاوی علوم سیکھیں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ بصارت سے محروم افراد بالخصوص اور جسمانی معذوری کاشکار افراد بالعموم کے مسائل پر خصوصی توجہ دے اور معذور افراد سے متعلق فیصلہ سازی میں ہمیں ضرور نمائندگی دی جائے۔

قاری مطلوب الہی جو کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے امیر معاویہ مسجد جی سیون ٹو میں بچوں کو ناظرہ اور حفظ قرآن کی تعلیم بھی دے رہے ہیں نے کہا کہ مختلف اداروں مثال کے طور پر پی آیء اے میں معذور افراد کو خصوصی رعائت دی جا تی تھیں جو بند ہو گئی ہے۔ خاص طور پر پی آئی اے میں عمرے اور حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے خصوصی افراد اور اس کے ایک اٹینڈینٹ کو رعایتی ٹکٹ دیا جاتاتھا لیکن اب یہ سہولت بند ہو گئی ہے۔ ہم اس دن کی مناسبت سے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان رعایتی سہولتوں کو فی الفور بحال کیا جائے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح ملک بھر میں آج 15 اکتوبر کو بصارت سے محروم افراد کا دن بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :