سعودی عرب اور روس کے درمیان وسیع البنیاد میڈیا تعاون کا معاہدہ

منگل 15 اکتوبر 2019 12:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سعودی عرب اور روس کے درمیان وسیع البنیاد میڈیا تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔روسی نیوز ایجنسی سپوٹنک کے مطابق معاہدے پر سعودی وزیر برائے میڈیا ترک الشبانہ اور ان کے روسی ہم منصب دمتری کیسلیوف نے دستخط کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب ریاض کے شاہ فہد ثقافتی سنٹر میں منعقد ہوئی ،معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کوریج کے وسیع اقدامات ااٹھانے کے لئے پیشہ ورانہ سطح پر تعاون کو بڑھانے کے ساتھ روسی خبر رساں ادارے سپوٹنک کے سعودی عرب میں علاقائی صدر دفتر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :