روس، سعودی ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لئے تعاون اور مہارت مہیا کرے گا، معاہدہ طے

منگل 15 اکتوبر 2019 12:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) روس ، سعودی ریلوے نیٹ ورک کو ملک بھر میں وسعت دینے کے لئیبھر پور تعاون اور مہارت مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

دارلحکومت ریاض میں سعودی اور روسی حکام کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کو مشترکہ طور وسعت دینے کے لئے ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہو ئے ہیں۔جس کے تحت سعودی ویژن 2030 کے مطابق رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ، رشین ریلوے اور سعودی ریلوے کمپنی باہم شراکت داری سے سعودی عرب میں ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دیں گے، نئے ٹرانسپورٹ روٹس کی تعمیر اور مینوفیکچرنگ اور ریلوے آپریٹرز کے اضافی لاجسٹک مواقعے مہیا کیئے جائیں گے۔