شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا بیان

منگل 15 اکتوبر 2019 12:00

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا ہے منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو خوش آمدید کہتے ہیں، شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کی پہلی بار یہاں آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں، امید ہے شاہی جوڑے کا یہاں قیام یادگار ثابت ہوگا اور وہ پاکستانی عوام کی محبت، خیرسگالی اور گرمجوش میزبانی کے احساسات لے کر واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی جوڑے کی آمد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بڑھے گا۔