وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رہے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ
جب تک آخری متاثرہ شخص کو پلاٹ نہیں مل جاتا پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے پابندی نہیں ہٹایں گے، 90 روز میں سیکرٹری داخلہ رپورٹ پر عمل درآمد کرکے رپورٹ جمع کرائیں، عدالت عالیہ سیاست دان، بیوروکریسی، ججز اور جرنیل سب اس کے بینفشری ہیں،تیس سال پرانا معاملہ اگر آپ حل کریں گے تو آپ کا نام یاد رکھا جائے گا،اسد عمر
منگل 15 اکتوبر 2019 14:32
(جاری ہے)
عدالت نے کہاکہ 90 روز میں سیکرٹری داخلہ رپورٹ پر عمل درآمد کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔
وزارت ہائوسنگ کی جانب سے وکیل کی پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وزارت ہاؤسنگ کے وکیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کا معاملہ کیسے نہیں، آج تک وزارت ہاوسنگ نے غریبوں کے لئے کیا کیا، وزارت ہاوسنگ نے ایسے لوگوں کو بھی پلاٹ دئیے جنہوں نے ملک کا آئین توڑا، وزارت ہاوسنگ نے ایسے لوگوں کو بھی پلاٹ دئیے جو نیب ریفرنسز میں سزا یافتہ ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ کیا وزارت ہائوسنگ نے غریبوں کے لیے کوئی اسکیم شروع کی۔ عدالت نے کہاکہ 50 سال سے اسلام آباد کے متاثرین دربدر پھرتے ہیں، سی ڈی اے مخصوص لوگوں کو زمینیں دیتا ہے۔ دور ان سماعت سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور پی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی اسد عمر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ بورڈ میٹنگ میں منظور کرلی تھیں، لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں بھی کررہے ہیں۔عدالت نے چیئر مین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ آپ کی ٹیم اسد عمر کی قیادت بہتر کام کرسکتی ہے، دنیا میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ جو یہاں پر ہورہا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ سیاست دان، بیوروکریسی، ججز اور جرنیل سب اس کے بینفشری ہیں،تیس سال پرانا معاملہ اگر آپ حل کریں گے تو آپ کا نام یاد رکھا جائے گا۔عدالت نے کہاکہ آخری متاثرہ شخص کو معاوضہ دینے تک ہم نہیں چھوڑیں گے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ اکائونٹ الگ کردیا ہے ڈیڑھ ارب جمع کرادیا، آٹھ ارب چاہئیں ۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے معاوضہ کا معاملہ جلد حل کرلیں گے۔ اسد عمر نے کہاکہ خوشی کی بات ہے 34 سال سے رکا ہوا ڈویلپمنٹ کا اب شروع ہورہا ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت تین ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.