کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوگئے

منگل 15 اکتوبر 2019 16:26

کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوگئے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی سدرن پنجاب ٹیم میں شامل ہیں، سدرن پنجاب کے منیجر شاہد بٹ کے مطابق دونوں سینئرز کی ایک دو روز میں فیصل آباد آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ایک بار شعیب ملک اور محمد حفیظ کی جانب دیکھ رہے ہیں، دونوں کی فارم اور فٹنس پر نگاہیں مرکوز ہوں گی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع ہے۔یاد رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کی رنرز اپ گیانا ایمازون واریئرز کی قیادت کرتے ہوئے شعیب ملک کی انفرادی کاکردگی بھی شاندار رہی لیکن محمد حفیظ ناکامیوں کے بھنور سے نہیں نکل پاِئے۔