صدر سرکل پولیس نے کم عمر ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا
منگل 15 اکتوبر 2019 17:47
(جاری ہے)
اس حوالے سے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے منگل کے روز سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی جو وارداتیں ہوئیں ان کے متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ جو ملزمان یہ وارداتیں کررہے ہیں ان کی عمریں چھوٹی ہیں، پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا جن کا تعلق راولپنڈی میں وارداتوں کے حوالے سے متحرک ’’ٹین ایجر‘‘ ڈکیت گینگ سے نکلا، گرفتار ہونے والا ایک ملزم حمادعرف حمادی اس گینگ کا سرغنہ جبکہ دیگر گرفتار ملزمان شکیل خان اور شہریاراس کے ساتھی تھے،ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں بظاہر16سی18سال کے درمیان ہیں ،جن سے تفتیش کے دوران سٹریٹ کرائم،رہزنی اور ڈکیتی سمیت دیگر کئی سنگین وارداتیں ٹریس ہونے کی توقع ہے،سی پی او فیصل رانا نے ’’ٹین ایجر‘‘ ڈکیت گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کہ ملزمان اپنی عملی زندگی کا آغاز ہی مجرمانہ سرگرمیوں سے کرتے ہیں،یہی ملزمان جرائم کی دلدل میں اس قدر دھنس جاتے ہیں کہ پھر یہی ہارڈ اینڈ کریمنل بن کر ابھرتے ہیں،سی پی او نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش کر کے ملزمان سے دیگر وارداتیں بھی ٹریس کی جائیں ،سی پی او نے کہا کہ ’’ٹین ایجر‘‘ ڈکیت گینگ کے دیگر ملزمان ،سہولت کاروں اور ان سے تفتتیش کے حوالے سے مجھے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھا جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.