نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ، نادرن نے سینٹرل پنجاب کو 19 رنز سے ہرا دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 17:55

نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ، نادرن نے سینٹرل پنجاب کو 19 رنز سے ہرا دیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں نادرن نے سینٹرل پنجاب کو 19 رنز سے ہرا دیا، سینٹرل پنجاب 163 رنز کے تعاقب میں 143 رنز بنا سکی، اوسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں نادرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنائے، سرمد بھٹی نے 47، فیضان ریاض نے 34 اور نعمان علی نے 33 رنز بنائے۔

لیفٹ آرم سپنر ریاض علی ڈار غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، عثمان صلاح الدین 27 ، محمد سعد 24 اور نعمان انور 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسامہ میر نے تین جبکہ صدف حسین اور رضا حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :