بچوں کی تربیت ان کا بنیادی حق ہے، حرا مانی

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:14

بچوں کی تربیت ان کا بنیادی حق ہے، حرا مانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت ان کا بنیادی حق ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں کے علاوہ بچہاپنے گھروالوں ، اساتذہ اوراپنے ارد گرد کے ماحول سے بھی بہت کچھ سیکھتا ہے، اور یہ ہم سب کافرض ہے کہ ہم بچوں کے اس بنیادی حق کو ادا کرنے میں مثبت کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر آئے دن ہم فضول قسم کی پوسٹ لگاتے ہیں ، ہمیں اس حوالے سے کچھ بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :