فضل الرحمان اتناخطرہ نہیں کہ انہیں روکنے کیلئے ہمیں باہر کے ممالک سے سفارشیں کرانا پڑیں ‘ ہمایوں اختر خان
پی پی ،(ن) لیگ کا ورکراپنی قیادت کی کال پر باہر نہیں نکلتاوہ کیوں مولانا فضل الرحمان کیلئے باہر آئیگا ‘ وفود سے گفتگو
بدھ 16 اکتوبر 2019 13:00
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا ورکراپنی قیادت کی کال پر باہر نہیں نکلتاوہ کیوں مولانا فضل الرحمان کیلئے باہر آئے گا ۔
ہمیں معلوم ہے کہ اقتدار سے دوری مولانا فضل الرحمان کو بے چین کر رہی ہے لیکن انہیں پانچ سال تک عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ عالمی اداروںکی حالیہ رپورٹس میں بر ملا کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش موجودہ مشکلات ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کانتیجہ ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت معیشت کے استحکام کیلئے درست سمت میں گامزن ہے، 80فیصد ملازمتیں نجی شعبہ پیدا کرتا ہے اور انشا اللہ آنے والے مہینوں میں انٹرسٹ ریٹ کم ہوگا جس سے انڈسٹریل گروتھ بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔وزیر اعظم عمرا ن خان کی قیادت میں دنیا پاکستان کی اہمیت اور کردار کو تسلیم کر رہی ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن حسد میں مبتلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام بہترین منصف ہیں اور انہوں نے ہی پانچ سال بعدفیصلہ کرنا ہے ،اگر ہم اپنے منشوراور وعدوں کی تکمیل نہ کر سکے توعوام پیپلزپارٹی اور (ن) کی طرح ہمیںبھی مسترد کردینگے اورہم اسے تسلیم کریں گے لیکن ایک سے ڈیڑھ سال میں حکومت کے ناکام ہونے کا منفی پراپیگنڈاکرکے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.