دنیا کے خاتمے کے منتظر 9 سال سے تہہ خانے میں قید خاندان بازیاب
نیدرلینڈ میں ایک شخص اور اس کے 6 نوجوان بچوں کو ایک دیہی فارم سے نکال لیا گیا
بدھ 16 اکتوبر 2019 13:12
(جاری ہے)
اس کیفے کے مالک نے میڈیا کو بتایاپہلی بار جب میں نے اسے دیکھا تو میں نے اسے نکال دیا مگر چند دن بعد وہ پھر واپس آیا، گزشتہ ہفتے وہ آیا اور مشروب کا آرڈر دیا، مگر ہم بار بند کررہے تھے۔
اتوار کو جب وہ آیا تو میں نے اس سے بات کی، اس نوجوان نے بتایا کہ وہ بھاگ کر آیا ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے، جس پر ہم نے پولیس سے رابطہ کیا۔ان کے بقول وہ نوجوان بچوں کی طرح بات کررہا تھا، اس کے بال بہت لمبے اور داڑھی گردآلود تھی، کپڑے پرانے تھے اور اس کا کہنا تھا کہ وہ 9 سال تک اندر بند رہا۔اس نوجوان نے انہیں بتایااس نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کے بہن بھائی فارم میں مقیم ہیں، وہ سب سے بڑا ہے اور وہ چاہتا تھا کہ وہ اس جگہ سے نکلیں۔رپورٹس کے مطابق ان بچوں کا باہری دنیا سے رابطہ برسوں سے منقطع تھا اور وہ ایک سبزی کے باغ میں متعدد جانوروں کے ساتھ رہ رہے تھے۔58 سالہ شخص بستر پر بیمار پڑا تھا کیونکہ وہ برسوں پہلے فالج کا شکار ہوچکا تھا جبکہ بچوں کا باہری دنیا سے کوئی رابطہ نہیں تھا، یہاں تک کہ پڑوسیوں کو ان کی موجودگی کا ہی علم نہیں تھا۔یہ فارم درختوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا اور شاہراہ سے اسے دیکھنا مشکل تھا۔اس گائوں کے میئر روجر ڈی گروٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان 6 بچوں کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان تھیں جبکہ جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے وہ ان کا باپ نہیں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کی ماں 9 سال پہلے اس فارم ہائوس میں منتقل ہونے سے پہلے مرچکی تھی اور کچھ بچوں کی حکومتی رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھامیں سمجھ سکتا ہوں کہ ابھی متعدد سوالات کے جوابات ڈھونڈنا باقی ہے، پولیس متعدد منظرنامے سامنے رکھ کر تحقیقات کررہی ہے اور اس وقت ہم مزید تفصیلات نہیں شیئر کرسکتے، ابھی ہم اس خاندان کی دیکھ بھال پر توجہ دے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر مقامی پولیس نے بتایا کہ وہ اس صورتحال کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ فارم ہائوس کی فارنسک جانچ پڑتال کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.