رواں کیلینڈر سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے منافع میں 9 فیصد اضافہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:17

رواں کیلینڈر سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے منافع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) رواں کیلینڈر سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے منافع میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ(پی او ایل) کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسیچینج میں جمع کردہ تفصیلات کے مطابق تیسری سہ ماہی میں پی او ایل کو 3.88 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی تسیری سہ ماہی میں پی او ایل کو 3.57 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ جولائی تا ستمبر کے عرصہ میں پی او ایل کی فی حصص آمدنی 13.68 روپے رہی۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں پی او ایل کی فی حصص آمدنی 12.57 روپے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :